ہم 40 سال سے آپکی حفاظت کر رہے ہیں، اور آپ جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے
نیٹو پر تنقید
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) "نیٹو پر اربوں ڈالرز خرچ کیے لیکن وہ ہمارے دفاع کے لیے موجود نہیں" آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہ ملنے پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ "ناراض" ہو گئے، کسی کو طعنہ دیا تو کسی کو دھمکی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعلیٰ امین گنڈاپور کی نااہلی کی درخواست
اوول آفس میں گفتگو
تفصیلات کے مطابق اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نیٹو کے لیے موجود رہے، جب ہمیں ضرورت پڑی تو وہ موجود نہیں تھا، ہم نے نیٹو کے دفاع پر اربوں ڈالرز خرچ کیے لیکن ہمارے دفاع کے لیے وہ موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ٹرمپ کی ایک ٹویٹ پر لوگوں نے اربوں ڈالر کما لیے، ہنگامہ برپا ہو گیا
ٹرمپ کا شکوہ
ٹرمپ نے شکوہ کیا کہ ہم 40 سال سے آپ کی حفاظت کر رہے ہیں، اور آپ اس جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے؟ کچھ ممالک آبنائے ہرمز میں مدد کے لیے پُرجوش نہیں، ان میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جن کی ہم نے کئی برسوں تک مدد کی ہے، ہم نے انہیں خوفناک بیرونی خطرات سے بچایا ہے، اور وہ اتنے پرجوش نہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے مایوس کیا، جنگ جیتنے کے بعد جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان کیا، برطانوی وزیراعظم کو بتایا کہ جنگ جیتنے کے بعد آپ کے طیارہ بردار جہازوں کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، بھارت کشیدہ صورتحال، بجلی کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں وار روم قائم
ایران کے حوالے سے ٹرمپ کی باتیں
جیو نیوز کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے ایرانی رژیم کا خاتمہ کر دیا ہے، آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں ڈبو دی ہیں، ایران کا بحری اور فضائی دفاع مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جن ملکوں کا تیل آبنائے ہرمز سے جاتا ہے وہ اب آگے آئیں۔ ایران میں مذاکرات کے قابل کوئی قیادت موجود ہی نہیں، میرے خیال میں ایران کے نئے سپریم لیڈر بھی زندہ نہیں ہیں۔ پرتشدد لوگوں کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہییں، ایران کے پاس ایٹمی بم ہوتا تو وہ ہمارے خلاف استعمال کرتا، ایران اپنے پڑوسیوں پر میزائل حملے کر رہا ہے، ایرانی تباہی کرنے مشرق وسطیٰ کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹیوں ماؤں کے مقابلے میں باپ سے زیادہ گہرا رشتہ کیوں بناتی ہیں؟
جنگ کا مستقبل
صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنگ اس ہفتے ختم ہوجائے گی؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں بتا سکتا لیکن جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
چین کا دورہ ملتوی
امریکی صدر نے کہا کہ چین کا دورہ کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے امریکہ میں موجود رہنا پڑے گا، ہم نے درخواست کی ہے کہ چین کا دورہ 1 ماہ کے لیے ملتوی کریں۔








