کیا امریکی عوام کی اسرائیل کے بارے میں رائے بدل رہی ہے؟ امریکی نشریاتی ادارے کے سروے کی اہم تفصیلات سامنے آ گئی
امریکی عوام کی اسرائیل کے بارے میں رائے میں تبدیلی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا امریکی عوام کی اسرائیل کے بارے میں رائے بدل رہی ہے؟ امریکی نشریاتی ادارے کے سروے کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے بجٹ میں پراپرٹی، رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو ریلیف ملنے کا امکان
سروے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں اسرائیل کی حمایت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایران جنگ کے دوران امریکی نشریاتی ادارے "این بی سی نیوز" نے ایک نئے سروے کا انعقاد کیا، جس میں بتایا گیا کہ 39 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں منفی رائے رکھتے ہیں جبکہ 32 فیصد لوگوں کی رائے مثبت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے، اس پر کوئی فیصلہ آئے گا تو آپ کو بتائیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر
تاریخی موازنہ
جیو نیوز کے مطابق، سروے کے مطابق 3 سال پہلے صورتحال مختلف تھی جب 47 فیصد امریکی اسرائیل کے بارے میں مثبت جبکہ 34 فیصد منفی رائے رکھتے تھے۔ اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے میں کمی کی بڑی وجہ ڈیموکریٹس اور آزاد خیال ووٹرز میں اسرائیل مخالف بڑھتی ہوئی تنقید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیزہ شاہ کا شادی شدہ مرد فنکاروں پر طنزیہ وار
ڈیموکریٹس کی رائے میں تبدیلی
اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں ڈیموکریٹس میں اسرائیل کے بارے میں مثبت اور منفی رائے تقریباً برابر تھی، تاہم اب صرف 13 فیصد ڈیموکریٹس کی اسرائیل سے متعلق رائے مثبت جبکہ 57 فیصد کی رائے منفی ہے۔ اسی طرح آزاد ووٹرز میں بھی بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جہاں مثبت رائے 40 فیصد سے کم ہو کر 21 فیصد رہ گئی ہے جبکہ منفی رائے 22 فیصد سے بڑھ کر 48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 2013 میں 45 فیصد امریکی اسرائیل جبکہ صرف 13 فیصد فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 100 اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی سے متعلق تازہ خبر آگئی
عوامی ہمدردی کی تقسیم
سروے میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ امریکی عوام اب اسرائیل اور فلسطینیوں کے معاملے پر تقریباً منقسم ہیں۔ 40 فیصد امریکی اسرائیل کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ 39 فیصد فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین پاکستان کو بلوچ علیحدگی پسندوں سے نمٹنے کے لیے کیسے مدد فراہم کر رہا ہے؟ جانیے
نسلی بنیادوں پر نظر آنے والی تبدیلیاں
سروے میں نسل کے اعتبار سے بھی واضح فرق سامنے آیا ہے اور نوجوان امریکیوں میں اسرائیل کے بارے میں مثبت رائے میں زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔
سروے کی مدت
یاد رہے کہ یہ سروے 27 فروری سے 2 مارچ کے دوران کیا گیا تھا۔








