رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت، اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، عجمان اور ابوظہبی میں مقررین کا افطار تقریبات سے خطاب
معاشرتی تقریبات کی تسلسل
دبئی (طاہر منیر طاہر) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض گمراہ کن ویڈیوز اور افواہوں کے برعکس متحدہ عرب امارات میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے اور رمضان المبارک کی روحانی و سماجی تقریبات بھی تسلسل کے ساتھ منعقد ہو رہی ہیں۔ ملک بھر میں مساجد، کمیونٹی سینٹرز اور ہوٹلز میں افطار اور دیگر مذہبی و سماجی پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے جن میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ؛منٹورہ ہمالیہ پوائنٹ پر 5افراد سمندر میں ڈوب گئے،2جاں بحق
افطار کی خصوصی تقریبات
اسی سلسلے میں عجمان کے معروف ہوٹل با ہی عجمان پیلس اور ابوظہبی میں چیئرمین ایم سی اسکوائر راجا نوید کی جانب سے ایک خصوصی افطار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی نمایاں سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد رمضان المبارک کی برکتوں کو اجاگر کرنا اور کمیونٹی کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور مثبت پیغام کو فروغ دینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مزید 4 افراد کے سر قلم، سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والوں کی تعداد 303 ہوگئی
معروف سماجی رہنما کا پیغام
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی رہنما راجا نوید احمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دنیا کے پرامن اور مستحکم ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں حکومت تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو برابر تحفظ اور مواقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں رہنے والے لاکھوں پاکستانی اس ملک کی ترقی اور معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ ملک ہمیشہ سے مختلف قومیتوں کے لوگوں کے لیے امن، رواداری اور باہمی احترام کی مثال رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اتوار کے روز کون سی پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج ہے، اس دن تو ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے، شیرافضل مروت۔
غیر مصدقہ خبروں کا مقابلہ
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر بعض ایسی ویڈیوز اور اطلاعات گردش کر رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ ایسی غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور صرف مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر اعتماد کرے۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ، اعدادوشمار جاری
معروف کاروباری شخصیت کا موقف
اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت راجا بنیل نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت یہاں مقیم تمام افراد کے حقوق اور تحفظ کی ضامن ہے اور ملک میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ملک کے قوانین اور ضابطوں کا مکمل احترام کریں اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: خود کو مصروف عمل رکھنے کے لیے ہائی کورٹ کے پلیٹ فارم سے وکلاء کے غیر سیاسی فورم تھنک ٹینک لائرز کونسل آف پاکستان میں سرگرم عمل رہا
رمضان کی تعلیمات
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت، اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ان تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں بھی اپنائیں اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت، رواداری اور تعاون کے جذبے کو فروغ دیں۔
شرکاء کا عزم
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے اس پرامن معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔








