جس ملک سے خارگ پر حملہ ہوگا اس کی آئل تنصیبات پر جوابی حملہ کریں گے: ایران
ایرانی افواج کی وارننگ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ امریکا خارگ میں تیل تنصیبات پر جس ملک سے حملہ کرے گا، تو جواب میں اس ملک کی تیل و گیس تنصیبات پر حملہ کیا جائے گا۔
پڑوسی ممالک کے لیے پیغام
بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے بتایا کہ ایرانی فوج جب بھی کسی معاملے پر وارننگ دیتی ہے تو اس پر عمل بھی کرتی ہے۔ انہوں نے پڑوسی ممالک کو پیغام دیا کہ جو بھی ملک امریکا کی جانب سے خارگ جزیرے پر حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال ہونے دے گا، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے ردعمل میں اس کے توانائی کے مراکز تباہ ہو سکتے ہیں۔








