بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ حملے
بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملے
بغداد (ویب ڈیسک) عراقی دارلحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ حملے ہوئے ہیں، یہ بات بی بی سی نے خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے حوالے سے بتائی۔
حملے کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ ایک سکیورٹی اہلکار نے اطلاع دی کہ ’سفارتخانے پر تین ڈرون اور چار راکٹ داغے گئے جن میں سے کم از کم ایک سفارتخانے کے اندر گرا۔‘








