ابرار کا سن رائزر لیڈز سے معاہدہ، گواسکر کا تعصب کھل کر سامنے آگیا
ابرار احمد کا سن رائزرز لیڈز کے ساتھ معاہدہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹر ابرار احمد کا دی ہنڈرڈ لیگ میں بھارتی ملکیتی فرنچائز سن رائزرز لیڈز کے ساتھ ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں معاہدہ بھارتی میڈیا کے ساتھ سابق بھارتی کرکٹرز کو بھی چبھنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: اس وقت پاکستان میں نہ آئین ہے اور نہ قانون کی حکمرانی ہے، عدالتی فیصلوں کو سرعام بے توقیر کیا جارہا ہے، جنید اکبر خان
سنیل گواسکر کی تنقید
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کی تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا تعصب بھی کھل کر سامنے آگیا ہے۔
زہر افشانی کا نتیجہ
بھارتی اخبار کیلئے کالم میں انہوں نے زہرافشانی کرتے ہوئے کہا کہ ابرار احمد کو ملنے والی فیس بھارتیوں کے قتل میں مدد دے گی، وہ اپنی ملنے والی فیس میں سے پاکستانی حکومت کو ٹیکس دیں گے جس سے حکومت اسلحہ خریدے گی جو بلواسطہ طور پر بھارتی فوجیوں اور شہریوں کے قتل میں استعمال ہوگا۔








