متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا
متحدہ عرب امارات میں ایک اور پاکستانی جاں بحق
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر پار مقیم پاکستانیوں پر رقوم کی ترسیل پر ٹیکس کی افواہیں بے بنیاد ہیں: بیرسٹر امجد ملک
امارتی فضائی دفاع کی کارکردگی
امارتی حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنایا۔ ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والوں کی تعداد
متحدہ عرب امارات میں حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ حالیہ کشیدگی میں تین پاکستانی شہری مارے جاچکے ہیں: ایک پاکستانی دبئی میں جبکہ 2 ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔








