سانحہ گل پلازہ؛ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کمیشن کے سوالنامے کا جواب جمع کروا دیا
سانحہ گل پلازہ کی تفصیلات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ گل پلازہ میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کمیشن کے سوالنامے کا جواب جمع کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
مہلوکین کی تعداد
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا تھا کہ سانحہ گل پلازا میں ہلاکتوں کی وجہ آگ اور دھویں کے باعث دم گھٹنا ہے۔ مجموعی طور پر 8 زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے لایا گیا۔
لاشوں کی تفصیلات
73 لاشیں اور باقیات گل پلازہ سے لائی گئیں، جن میں 7 لاشیں مکمل اور 66 جلی ہوئی باقیات تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں موت کی بنیادی وجہ دم گھٹنا پایا گیا، جبکہ بیشتر باقیات 100 فیصد جلی ہوئی تھیں۔








