کراچی، 3 بچوں سمیت کار چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان پکڑے گئے
چوری کا واقعہ
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں 3 بچوں سمیت کار چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان پکڑے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق صدر میں خاتون اپنے شوہر کے ساتھ دکان سے سامان خرید رہی تھی اور ان کی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ان کے 3 بچے بیٹھے ہوئے تھے جبکہ اے آر وائے نیوز کے مطابق بچے پچھلی سیٹ پر سو رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاح گھنٹوں قطار بنائے منتظر رہتے تھے، میں نے ذہنی طور پر اپنے آپ کو تھکا دینے والے سفر کیلئے تیار کر لیا تھا، کب آنکھ لگی پتہ ہی نہیں چلا
گرفتاری کی کارروائی
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق 2 ملزمان بچوں سمیت کار چوری کرکے فرار ہوگئے اور نمائش چورنگی کے قریب پہنچے تو بچوں کو اتارنے لگے۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود سپاہی نے مشکوک سمجھتے ہوئے ملزمان کو پکڑ لیا۔ موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے اور دونوں ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
طبی امداد اور مزید کارروائی
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔








