لاہور: ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کاریگر ٹریڈ سنٹر فراڈ کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اسمبلی نے شراب خانوں پر پابندی اور خرید و فروخت کیخلاف قرارداد مسترد کردی
گرفتار ملزم کی شناخت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت سید اشتیاق حسین کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو بیرون ممالک ورک ویزوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے مودی کو ’’جواب‘‘ دیدیا
تحقیقات کا آغاز
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور میں متعدد انکوائریوں پر کارروائی جاری ہے، تاہم ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دیگر ملزموں کی تلاش
علاوہ ازیں، فراڈ میں ملوث دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔








