عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: زلفی بخاری اور عمران خان کے بیٹوں کی حالیہ سرگرمیاں ایک واضح سیاسی ایجنڈے کی عکاسی کرتی ہیں، جس میں ذاتی بیانیہ کو آگے بڑھایا جا رہا ہے،طارق فضل چودھری
صرافہ ڈیلرز کی رپورٹ
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہونے پر قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے مہنگا ہونے پر قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ
24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 128 روپے بڑھ کر 8 ہزار 569 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ کا جائزہ
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر فی اونس بڑھ کر 5 ہزار 10 ڈالر کا ہو گیا۔








