ایمان فاطمہ نے شوہر رجب بٹ سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان اختلافات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف وی لاگر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے شوہر سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان شادی کے تقریباً ایک سال بعد اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے بعد علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مٹیاری؛ مقتول پولیس اہلکار فیاض بلال کی قاتل لیڈی کانسٹیبل نکلی
طلاق کا نوٹس اور ممکنہ صلح کی افواہیں
حال ہی میں رجب بٹ کی جانب سے ایمان کو طلاق کا نوٹس بھی بھیجا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی ممکنہ صلح کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں، مگر دونوں جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کا ابتدائی شیڈول ترتیب دیدیا
سماجی رابطوں پر حالیہ سرگرمیاں
دوسری جانب ایمان فاطمہ نے حال ہی میں اپنے بھائی عون شیخ اور بیٹے کیوان کے ساتھ ایک ٹرپ کی تصاویر شیئر کیں۔
خوشگوار موڈ میں تصاویر اور مداحوں کا ردعمل
تصاویر میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں اور انہوں نے معنی خیز کیپشن لکھا کہ ’سفر انسان کو سکون دیتا ہے، اسی لیے وہ آگے بڑھتی رہتی ہیں۔
مداح ان کی ہمت اور مثبت سوچ کو سراہ رہے ہیں۔ کچھ صارفین انہیں بیٹے کی خاطر صلح کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی خوشی اور سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔








