حیدر آباد: گھر میں آتشزدگی سے بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ
حیدر آباد میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں قاسم آباد کے علاقے علی پیلس کے قریب گھر میں آتشزدگی ہوئی، جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹا مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے، احمد شہزاد پی ایس ایل میں سلیکٹ نہ ہونے پر رو پڑے
جاں بحق ہونے والے
حکام کا کہنا ہے کہ آگ میں جھلس کر بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو کارروائی
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ گھر کی سرچنگ کی جا رہی ہے، اور آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔








