اسرائیلی وزیردفاع کا علی لاریجانی کو شہیدکرنے کا دعویٰ، ایران کی تردید، سکیورٹی چیف کا پیغام جاری کردیا
اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ ترامیم کے بعد اگر عمران خان الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آ بھی جائیں تو کچھ نہیں کر پائیں گے،نجم سیٹھی
حملے کا مرکزی ہدف
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات حملے کا مرکزی ہدف علی لاریجانی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اسٹار دی راک اپنی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کے عالمی پریمیئر پر آبدیدہ ہو گئے
ایرانی میڈیا کا ردعمل
ادھر ایرانی میڈیا نے اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد علی لاریجانی کا پیغام جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار، اب تک کی بڑی خبر آگئی
بسیج فورس کے سربراہ کا دعویٰ
اسرائیل نے ایرانی بسیج فورس کے سربراہ کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس نے ایک اور اداکارہ سمیت 10 یوٹیوبرز کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
علی لاریجانی کا پیغام
رائٹرز کے مطابق، ایرانی میڈیا نے علی لاریجانی کا لکھا ہوا پیغام جاری کردیا ہے، جس میں انہوں نے ایرانی بحریہ کے نام پیغام جاری کیا۔
بحریہ کے بہادر مجاہدین کی قربانی
علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بحریہ کے بہادر مجاہدین کی شہادت ظالم قوتوں کے خلاف قربانیوں کا حصہ ہے۔ شہدا کی یاد ہمیشہ ایرانی قوم کے دل میں زندہ رہے گی۔ شہدا کی قربانیوں سے مسلح افواج مزید مضبوط ہوں گی۔ ایران اپنی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔








