ایران کے ورلڈ کپ میچز میکسیکو منتقل کرنے کی کوشش، فیفا سے مذاکرات جاری
ایران کی فٹبال فیڈریشن کا اہم فیصلہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ فیفا کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے تاکہ آئندہ ورلڈ کپ میں ایران کے تمام میچز میکسیکو منتقل کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: توڑ پھوڑ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
سیکیورٹی خدشات کا جائزہ
روزنامہ جنگ کے مطابق ایرانی فٹبال حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر زیر غور ہے، خاص طور پر اس وقت جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ٹیم کی حفاظت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انتظامی مسائل کے باعث 3 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار
امریکا میں میچز سے گریز
ٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے امریکا میں میچز کھیلنے سے گریز کا عندیہ دیا ہے، جس کے باعث متبادل وینیو کے طور پر میکسیکو کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوتھ تبدیلی کے محرکات ہیں، پاکستان کو درپیش آبادی کے انتظامی چیلنجز
محفوظ مقام کا انتخاب
ذرائع کے مطابق ایران چاہتا ہے کہ اس کے تمام میچز ایک محفوظ مقام پر منعقد ہوں تاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یہ واقعی اوکاڑہ میں گرائے گئے بھارتی ڈرون کی ویڈیو ہے؟ کئی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شیئر ہونیوالی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
فیفا کا جواب
خیال رہے کہ فیفا نے فی الحال ایران کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا، ایران نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکا میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز کو کاؤنٹی اور ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے این او سی جاری
ورلڈ کپ میں شرکت کا خطرہ
دوسری جانب ایرانی اسپورٹس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے باعث ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر، میر صادق ہر دور میں رہے ہیں، سازشوں کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے، بی بی وفاق کی علامت تھی اور ان کے بہیمانہ قتل نے یہ علامت مٹا دی۔
ایران کا اعزاز
واضح رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ٹورنامنٹ 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔
ایران کے گروپ میچز کی تفصیلات
ایران گروپ جی میں اپنے تین میچز امریکا میں کھیلے گا جس کا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے 15 جون کو، دوسرا 21 جون کو بیلجیم اور 26 جون کو مصر سے اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ کھیلے گا۔








