کابل اور ننگرہار میں فضائی حملوں کے دوران فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے ویڈیو بھی جاری کر دی
فضائی حملوں کا مقصد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کابل اور ننگرہار میں فضائی حملوں کے دوران فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان ایئرلائن کے پائلٹ نے طیارہ غلط رن وے پر اتارلیا، دہلی ائرپورٹ بڑے حادثے سے بچ گیا
آپریشن ''غضب لِلحق''
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے’’ ایکس‘‘ پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاک فوج نے 16 مارچ کی رات آپریشن ’’غضب لِلحق‘‘ کے تحت کامیابی سے اہداف پر فضائی حملے کیے جس میں کابل اور ننگرہار میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث تھیں۔
✅ 17 March 2026
✅ Pakistan’s Armed Forces successfully carried out precision airstrikes on the night of 16 March as a part of Operation Ghazab Lil Haq, targeting Afghan Taliban regime terrorism sponsoring military installations in Kabul and Nangarhar.
✅ Technical support… pic.twitter.com/b8YJjGC0cv
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 16, 2026
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کا 31 واں اجلاس، راولپنڈی میں دوسرا بڑا آئی ٹی سٹی بنانے کا فیصلہ، سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے، کسی کرپشن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی: وزیر اعلیٰ
حملوں کا اثر
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کارروائیوں میں کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان حکومت کے دہشتگردی کی معاونت کرنے والے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کابل میں 2 مقامات پر تکنیکی معاونت کے انفراسٹرکچر اور اسلحہ ذخیرہ گاہیں تباہ کر دی گئیں، حملوں کے بعد ہونے والے ثانوی دھماکے بڑے اسلحہ ڈپو کی موجودگی کی واضح نشاندہی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملے میں 12 افراد زخمی، خاتون گرفتار
ننگرہار میں کارروائیاں
وفاقی وزیرِاطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ننگرہار میں بھی افغان طالبان حکومت کے زیر استعمال 4 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں میں لاجسٹکس، اسلحہ اور تکنیکی انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، تمام اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، صرف ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشتگرد گروہوں کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔ افغان طالبان حکومت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت دہشتگرد نیٹ ورکس کی معاونت کر رہی ہے، طالبان حکومت کا پراپیگنڈا گمراہ کن ہے، حقیقت دنیا اور افغان عوام سے پوشیدہ نہیں۔
آپریشن کی مدت
انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے آپریشن ’’غضب لِلحق‘‘ مطلوبہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔








