پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے آسٹریلوی کھلاڑی کو کپتان بنادیا
حیدرآباد کنگزمین کی قیادت کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے آسٹریلوی کھلاڑی کو کپتان بنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی واشنگٹن میں افغان شہری کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت
مارنس لبوشین کا عہدہ
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین نے مارنس لبوشین کو قیادت سونپ دی ہے۔ حیدرآباد کنگزمین نے ایکس پر جاری ایک اینیمیٹڈ ویڈیو کے ذریعے لبوشین کو کپتان بنائے جانے کا اعلان کیا۔
آسٹریلیائی قیادت
واضح رہے کہ مارنس لبوشین پی ایس ایل 11 میں کپتان بننے والے تیسرے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔ کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور ملتان سلطانز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے۔
???????????????? ???????? ???????????? ????????????
The captain has been crowned. pic.twitter.com/A0pVDQLlUO
— Hyderabad Kingsmen (@HHKingsmen) March 17, 2026








