پاکستان کو تیل بیچنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے رابطہ کیا تو اسے سستا تیل دیں گے، روسی سفیر

روسی سفیر کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے رابطہ کیا تو روس اسے سستا تیل فراہم کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو تیل بیچنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

توانائی کے شعبے میں تعاون

البرٹ پی خوریف نے کہا کہ تیل کی خریداری کے لیے پاکستان کے روس سے رابطے کا ابھی تک میرے علم میں نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے رابطہ کیا تو اسے سستا تیل دیں گے، توانائی کا شعبہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون کا اہم ترین ستون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی اور میچ ۔۔۔(مسکرائیے )

ایران کے حوالے سے مؤقف

روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ کئی دہائیوں سے فوجی اور تکنیکی تعاون ہے۔ ایران کا ردعمل امریکی فوجی تنصیبات کے خلاف تھا جو خلیجی آبناؤں میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی کارروائیوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مزید کچھ نہیں کہوں گا، صورتحال غیریقینی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رشتہ نہ دینے پر طلاق یافتہ خاتون کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔

عالمی کشیدگی پر تبصرہ

البرٹ پی خوریف نے کہا کہ ٹرمپ کی فوجی مہم جوئی پر پوری دنیا حیران ہے، موجودہ کشیدگی کب اور کیسے ختم ہوگی، اس کی پیشگوئی ممکن نہیں۔ صورتحال پیچیدہ ہے۔ انہوں نے ایران میں بچیوں کے سکول پر حملے کی شدید مذمت کی، جہاں 170 بچوں کی ہلاکت ہو گئی، اور تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔ مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیاسی و سفارتی طریقے سے نکالا جائے۔

امریکہ اور اسرائیل کا کردار

روسی سفیر نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر طاقت کا استعمال کرکے بحران کو مزید بڑھایا۔ امریکہ اور اسرائیل ایران کی قیادت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اسلامی دنیا میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...