جنگ کے باوجود ایران پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر ابھرا، غیر معمولی سٹریٹجک فوائد حاصل کیے، توانائی کی عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا: امریکی تجزیہ کار
ایران کی طاقت میں اضافہ
شکاگو (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تجزیہ کار اور یونیورسٹی آف شکاگو میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر رابرٹ پاپ نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے باوجود ایران پہلے سے زیادہ طاقتور ہو کر ابھرا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر بھی اثر و رسوخ حاصل کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کا دائرہ کار قیدیوں کی بیٹیوں تک بڑھا دیا گیا
عسکری اور اقتصادی مزاحمت
رابرٹ پاپ کے مطابق ایران ناصرف عسکری طور پر مزاحمت برقرار رکھنے میں کامیاب رہا بلکہ اس نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر بھی اثر و رسوخ حاصل کر لیا ہے۔ ایران کی حکمتِ عملی نے توانائی کی عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر معطل
آبنائے ہرمز کی صورتحال
’’جنگ‘‘ کے مطابق انہوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد کا گراف شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی اقدامات کے باعث اس اہم سمندری راستے پر ٹریفک متاثر ہوئی، جس کا براہِ راست اثر عالمی تیل سپلائی پر پڑا۔ اس صورتِ حال نے ناصرف عالمی منڈیوں میں بے یقینی پیدا کی بلکہ امریکہ کے اتحادی اتحاد کو بھی کمزور کرنے کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔
اسٹریٹجک فوائد
صرف 17 دنوں کے اندر ایران نے غیر معمولی سٹریٹجک فوائد حاصل کیے ہیں، جس سے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔








