چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا اعلان

چیئرپرسن کا دورہ

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گذشتہ روز ہونے والے حادثے میں زخمی خواتین کی عیادت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے سردار حبیب الرحمن، ہسپتال کے ایم ایس اور بی آئی ایس پی کے افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ سر جھکائے منہ لٹکائے چلے گئے، شکوہ کیا کہ آپ کی وجہ سے شرمندگی اٹھانا پڑی، انگور کھٹے تھے، حماقت تھی مگر سچی، سیکر ٹیریٹ بہترین تربیت گاہ ہے۔

زخمی خواتین کی خیریت

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے زخمی خواتین کی خیریت دریافت کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے۔ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحٰی کا دوسرا روز، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔

معاشی امداد کا اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظائف کی رقوم کی تقسیم پارٹنر بینکوں کے ذریعے کی جاتی ہے، تاہم اس واقعے کے تناظر میں متعلقہ بینک کی غفلت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمی خواتین کا علاج بالکل مفت کیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے تعلیمی وظائف بھی جاری رہیں گے تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

گھر کا دورہ اور ہمدردی کا اظہار

بعد ازاں، سینیٹر روبینہ خالد افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والی بی آئی ایس پی کی چار مستحق خواتین انور مائی (چک 123)، پروین بی بی (چک 123)، شہناز خاتون (چک 125) اور علیمہ خاتون (چک 114) کے گھر بھی گئیں۔ انہوں نے مرحوم خواتین کیلئے دعائے مغفرت کی جبکہ اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...