لیسکو نے مارکیٹ سے اے ایم آئی اسمارٹ سنگل فیز میٹر کی خریداری پر پابندی عائد کر دی
لیسکو کی نئی پالیسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیسکو نے مارکیٹ سے اے ایم آئی اسمارٹ سنگل فیز میٹر کی خریداری پر پابندی عائد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل عامر گھمن کی طرف سے پاکستان سے آئے دوستوں کے اعزاز میں دعوت
میٹر کی خریداری کا طریقہ
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق اب صارفین کو میٹر براہ راست لیسکو کے ذریعے ہی حاصل کرنا ہو گا۔ اس مقصد کے لیے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت 11,666 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ سیکیورٹی چارجز بھی الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
ڈیمانڈ نوٹس اور تنصیب
لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کی لوڈ ضروریات کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ جس کے بعد میٹر کی تنصیب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
پرانا نظام ختم
یاد رہے کہ اس سے قبل میٹرز کی قلت کے باعث خریداری کا عمل آؤٹ سورس کیا گیا تھا۔ جس کے تحت صارفین کو این او سی جاری کیے جاتے تھے۔ تاکہ وہ مارکیٹ سے میٹر خرید سکیں۔ تاہم اب اس پالیسی کو ختم کر کے نیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے.








