ایرانی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات، مشکل وقت میں پاکستان سے ملنے والی بھرپور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا
ایرانی سفیر کی پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں ایرانی سفیر نے مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کی جانب سے ملنے والی بھرپور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نطنز میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد تابکاری اور کیمیکل آلودگی کا امکان موجود ہے، اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے خبردار کردیا
تنازع میں قیمتی جانوں کا ضیاع
اس موقع پر اسحاق ڈار نے حالیہ تنازع میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جلد پرامن حل کی امید ظاہر کی۔
پائیدار امن و استحکام کی ضرورت
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں۔








