عید اور یوم پاکستان پر بینکوں کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا
بینک تعطیلات کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مرکزی بینک نے عید اور یوم پاکستان پر بینکوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا اسرائیل اور ایران سے فوری جنگ بند کرنے کا مطالبہ
چھٹیوں کی تفصیلات
اعلامیہ کے مطابق عید اور یوم پاکستان پر سرکاری و نجی مالیاتی شعبہ 4 روز بند رہے گا۔ اسٹیٹ بینک، اسٹاک ایکسچینج، ایس ای سی پی، بینکس، اور مالیاتی اداروں میں چھٹی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم، نوٹیفکیشن جاری
عید اور یوم پاکستان کی تاریخیں
جمعہ اور ہفتہ، 20 اور 21 مارچ کو عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی، جبکہ اتوار کو وییکلی آف اور 23 مارچ یوم پاکستان کی چھٹی ہوگی۔
معمولات کی بحالی
اسٹیٹ بینک، بینکس، اور مالیاتی اداروں میں 24 مارچ سے معمولات بحال ہوجائیں گے۔ اسٹاک ایکسچینج میں منگل، 24 مارچ سے ٹریڈنگ معمول کے مطابق ہوگی۔








