بلیک آؤٹ کیوں ہوا، ایندھن کی کمی یا امریکہ نے حملہ کیا؟ سوشل میڈیا پر سوالات کا بھرمار۔۔۔ کیوبا نے اصل صورتحال واضح کر دی

بلیک آؤٹ کا سبب

ہوانا (مانیٹرنگ ڈیسک) بلیک آؤٹ کیوں ہوا، ایندھن کی کمی یا امریکہ نے حملہ کیا؟ سوشل میڈیا پر سوالات کا بھرمار۔۔۔ کیوبا نے اصل صورتحال واضح کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

کیوبا کی حکومت کی وضاحت

تفصیلات کے مطابق کیوبا میں حالیہ ملک گیر بلیک آؤٹ کے بعد سوشل میڈیا پر یہ سوال شدت سے گردش کرنے لگا کہ کیا امریکہ نے کیوبا پر حملہ کیا ہے؟ تاہم حکام کی جانب سے کسی بھی فوجی کارروائی کی تصدیق نہیں کی گئی۔ کیوبا کے حکام کے مطابق گزشتہ روز پورے ملک کا بجلی کا نظام اچانک بند ہو گیا، جس کے باعث 1 کروڑ سے زائد افراد اندھیرے میں ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کی اہلیہ کی ایس سی او سربراہی اجلاس میں شریک غیر ملکی رہنماؤں کی بیگمات کے ساتھ تیانجن کی سیر

توانائی کے بحران کی وجوہات

’’جنگ‘‘ کے مطابق کیوبن وزارتِ توانائی نے بیان میں کہا ہے کہ ملک کا پاور گرڈ مکمل طور پر منقطع ہو گیا اور بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بحران بنیادی طور پر شدید توانائی کی قلت، ایندھن کی کمی اور بوسیدہ انفراسٹرکچر کا نتیجہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ آئل کی پابندیوں نے کیوبا کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کیوبا جو پہلے بڑی حد تک وینزویلا سے تیل درآمد کرتا تھا، اب سپلائی میں شدید کمی کا سامنا کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کیوبا اپنی ضرورت کا تقریباً 40 فیصد تیل خود پیدا کرتا ہے، مگر یہ مجموعی ضروریات کے لیے کافی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موسمی انفلوئنزا H3N2 پھیلنے لگا، این آئی ایچ نے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

صدر میگوئل ڈیاز کینل کا بیان

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینل کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے ملک کو تیل کی کوئی بڑی کھیپ موصول نہیں ہوئی، جس کے باعث متبادل ذرائع جیسے شمسی توانائی، قدرتی گیس اور تھرمل پاور پلانٹس پر انحصار بڑھ گیا ہے، تاہم یہ طلب پوری کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔

سیاسی کشیدگی اور توانائی کی فراہمی

یہ بحران ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کی جانب سے ’’آپریشن ابسلیوٹ ریزولو‘‘ کے بعد خطے میں سیاسی کشیدگی بڑھ چکی ہے، جس کے اثرات توانائی کی فراہمی پر بھی ہورہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...