حکومت سندھ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سندھ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبائی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی دو چھٹیاں ہوں گی۔ عید کی چھٹیاں 20 اور 21 مارچ 2026 کو ہوں گی۔
عام تعطیلات کا اعلان
خیال رہے کہ حکومت سندھ پہلے ہی 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کر چکی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی 20 اور 21 مارچ کو عیدالفطر کی دو روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ 22 مارچ کو اتوار کی معمول کی چھٹی ہوگی، اور ملک بھر میں 23 مارچ کو عام تعطیل ہوگی۔








