ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اہم سلسلہ بن جانے کی امید ہے اور راستے کی بڑی رکاوٹ صبح ہی دور ہو جائے گی جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے لئے پریشان تھے۔ ان کا سلسلہ بن سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خارجہ پالیسی کی کامیابی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے سر ہے: طلال چودھری
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج آپ کو اہم معاملے میں بہتری کی خوشخبری مل رہی ہے اور اس وقت جو بھی رکاوٹ تنگ کررہی ہے اس سے نجات حاصل ہو سکے گی، فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
خاندانی معاملات میں آپ کی پوزیشن بے حد کمزور ہے۔ آپ کو شاید آگے چل کر مکمل اکیلا ہونا پڑے اور جس کو اپنا سمجھتے تھے وہ ہی اب بڑا دشمن ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں کے لیے بری خبر، ایک غلطی سے عمر بھر کا پچھتاوا ہوسکتا ہے، فراڈ سے بچنے کے لیے چند اہم معلومات جانیے
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات بحکم اللہ تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آپ کو اپنے مقاصد میں اب کامیاب ہونے کا شاندار موقع ملے گا اور جو کام ناممکن لگ رہا تھا وہ اب ممکن ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف ڈی اے لاہور پنجاب ٹینس چیمپئن شپ میں اشعر/ہادی اور ملک/غضنفر کی شاندار کارکردگی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی کام کو بھی چھوٹا سمجھ کر نظر انداز نہ کریں۔ اس وقت حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ کوئی بھی کام پکڑ لیں انشاءاللہ اس میں آگے بڑی کامیابی حاصل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عوام ہمارا ساتھ دیں ،سانحہ گل پلازہ پر بات کرنےکی اجازت نہیں دی جارہی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
قدرت مہربان ہو تو اپنے معاملات بھی سیدھے رکھ کر چلنا چاہیے تاکہ غیبی مدد سے اچھی طرح فائدہ اٹھایا جا سکے اس وقت حالات بحکم بہتری کی جانب چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں ڈے کیئر سینٹرز بنانے کا فیصلہ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھی خبر انشاءاللہ مل جائے گی۔ آپ جس بھی مشکل کا کافی دنوں سے شکار تھے اس سے نجات حاصل ہوگی جو رکاوٹ دوسروں کی وجہ سے ہے وہ دور ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چپ کر کے بہاولپور چلے جاؤ نوکری دی چس آ جائیگی میں نے رخت سفر باندھا، شاہ کا مصاحب تو بنا مگر صد شکر اترانے سے اللہ نے بچائے رکھا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ابھی صدقے کا عمل جاری رکھیں، کچھ تو ہے جو آپ کے لئے پریشانیاں جاری کئے ہوئے ہے۔ اس وقت استخارے کی مدد بھی لیں اور اپنے دل کی بات کسی سے نہ کریں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کوئی ایسی شرارت آپ کے ساتھ ہو رہی ہے جس کے بارے میں آپ کو علم نہیں ہے۔ اس لئے استخارے سے مدد لیں اور اپنی تمام سرگرمیاں کچھ عرصے کے لئے ملتوی کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر صائمہ خالد کو شوکاز نوٹس
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صورت حال بحکم اللہ تیزی سے آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔ آپ جس بھی مسئلے کو لے کر پریشان تھے وہ بھی حل ہو سکتا ہے اور رقم بھی ضرورت کے تحت مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزمان ارمغان اور شیراز پر فرد جرم عائد
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اس وقت آپ کی ایک بڑی مشکل انشاءاللہ حل ہوگی۔ آپ پریشان نہ ہوا کریں۔ اپنے سارے معاملات اللہ پر چھوڑ دیں وہ سب کچھ بہتر کر دے گا اور آسانیاں عطا فرمائے گا۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
جو راستہ کافی دنوں سے بند تھا وہ آج سے کھلنا شروع ہوجائے گا اور آپ کے لئے اب آسانیاں ملنے والا معاملہ ہوگا۔ پریشانی والی بات نہیں ہے بگڑے حالات سنبھل جائیں گے۔








