پی آئی اے کا طیارہ الفجیرہ ایئرپورٹ پر میزائل حملے سے بال بال بچ گیا
حادثے سے بچت
اسلام آباد/ دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کا ایک مسافر طیارہ دبئی کے قریب واقع الفجیرہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ممکنہ بڑے حادثے سے اس وقت محفوظ رہا، جب اسی وقت ایئرپورٹ کے ساتھ قائم نیول ہیڈکوارٹر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال کے آغاز سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ روکنے کا فیصلہ
پرواز کی تفصیلات
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پرواز پی کے 175 صبح تقریباً 6 بجے الفجیرہ ایئرپورٹ پر اتری، جس میں 123 مسافروں کے ساتھ عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ لینڈنگ کے فوراً بعد ہونے والے میزائل حملے سے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، جس کے باعث مسافروں اور عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل
پروازوں کی تاخیر
پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی دو پروازیں، پی کے 173 اور پی کے 175، اسی ایئرپورٹ پر اتری تھیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق صورتحال جلد کنٹرول میں آ گئی، تاہم حفاظتی اقدامات کے تحت واپسی کی پروازوں میں کچھ تاخیر ہوئی۔ بعد ازاں دونوں طیارے بحفاظت لاہور اور اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
سیکیورٹی اقدامات
ترجمان نے مزید بتایا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دبئی اور ابوظبی جانے والی پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر متبادل ایئرپورٹس منتقل کر دیا گیا ہے۔ دبئی کی پروازیں اب الفجیرہ ایئرپورٹ جبکہ ابوظبی کی پروازیں العین ایئرپورٹ سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔








