ایران سے جنگ کو عوامی مقبولیت نہ ملنے پر صدر ٹرمپ نے نیوز میڈیا پر دباؤ بڑھا دیا : سی این این
صدر ٹرمپ کا میڈیا پر دباؤ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جنگ کی عوامی مقبولیت نہ ملنے کی صورت میں میڈیا پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سی فوڈ معیار کا عالمی اعتراف، امریکا کو برآمدات میں مزید 4 سال کی توسیع کی اجازت مل گئی
جنگ کی خبریں اور ٹرمپ کی حکمت عملی
امریکی نشریاتی ادارے ’’سی این این‘‘ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے جنگ کی ناگفتہ بہ حالات پر نیوز میڈیا پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ایک یا زائد شکایات درج کراتی ہے۔ خود ٹرمپ میڈیا کو ’’کریمنل‘‘ اور ’’غیر محب وطن‘‘ کہنے سے گریز نہیں کرتے۔ فیڈرل کمیونی کیشنز کمیشن کے چیئرمین برینڈن کیر، جنہیں ٹرمپ نے منتخب کیا ہے، کئی بار براڈکاسٹرز کو ان کے نشریاتی لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
سی این این کے تجزیے
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، سی این این کے سینیئر سیاسی مبصر ڈیوڈ ایکزل روڈ نے لکھا ہے کہ ’’لگتا ہے ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر جنگ کی خبریں بہتر نہیں ہوتیں، تو جنگ کی خبریں دینے والوں پر حملہ کرنا بہتر ہوگا۔ جنگ کے بارے میں سخت سوالات کے جواب میں ٹرمپ محض ’فیک نیوز‘ کہہ کر جان چھڑاتے ہیں۔‘‘








