ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی اور ان کے بیٹے کی شہادت کی تصدیق کردی
علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے قبل ہی فری لانسرز، وی لاگرز اور یوٹیوبرز کے لیے پریشان کن خبر آ گئی
مرتضیٰ لاریجانی کی شہادت
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ کے شہید ہونے کی بھی تصدیق کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد محمود ملک کی وزیراعظم آفس میں بطور تقریر نویس تقرری
سوشل میڈیا پیغام
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اس سے پہلے علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہاتھ سے لکھا پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیموں پر مکمل پابندی، قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ ادارے اکٹھی کر سکیں گے، سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
اسرائیل کا دعویٰ
قبل ازیں اسرائیل نے ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
بسیج کے سربراہ کی شہادت
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق پاسدارنِ انقلاب نے بسیج کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔








