اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے علی لاریجانی اور کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی ہلاکت کو ’’بہت بڑی کامیابی‘‘ قرار دیدیا
اسرائیل کا دعویٰ
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی اور بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس نے میانوالی تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، چار دہشت گرد ہلاک
نیتن یاہو کا بیان
''ٹائمز آف اسرائیل'' کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ علی لاریجانی اور غلام رضا سلیمانی کو نشانہ بنانے کا مقصد ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنا اور ایرانی عوام کو موجودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری محکموں میں عارضی نوعیت کی تمام اسامیاں ختم
بہت بڑی کامیابی
''ایکسپریس نیوز'' کے مطابق اپنے دفتر سے جاری ویڈیو بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ علی لاریجانی اور ایران کی نیم فوجی دستے بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی ہلاکت کو ''بہت بڑی کامیابی'' قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: علماء کرام کا اتفاق، یکساں اوقاتِ اذان ونماز پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ
نیتن یاہو کی امیدیں
نیتن یاہو نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ہم ایرانی حکومت کے ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں ایران کے عوام کو اپنی حکومت کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونے کا موقع ملے گا۔ یہ سب کچھ ایک دم نہیں ہوگا اور نہ ہی آسانی سے ہوگا البتہ اگر ہم مسلسل ایرانی حکومت کی باقیات پر حملے جاری رکھیں تو ایرانی عوام کو اپنا مستقبل خود طے کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
مستقبل کی پیش رفت
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ آنے والے دنوں میں کئی حیران کن پیش رفتیں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔








