امریکہ کا بحری بیڑا آگ لگنے کے بعد ایران جنگ چھوڑ کر بندرگاہ کی طرف جانے لگا
نیویارک میں حیران کن خبر
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز USS Gerald R. Ford ایران جنگ چھوڑ کر واپس بندرگاہ کی طرف جانا شروع ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کامظاہرین پر حملہ آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے، امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان
امریکی بحری بیڑے میں آگ
اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی بحری بیڑے USS Gerald R. Ford میں آگ لگ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان علماء کونسل نے کل یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا
آگ بجھانے میں وقت
امریکی اخبار کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگی آگ بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان حکومت کے ساتھ عدم رابطہ کی موجودہ پالیسی برقرار، پاکستان نے چین کو صاف انکار کردیا
زخمی اور نقصانات
بتایا گیا تھا کہ واقعے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوئے تاہم جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بحری بیڑے میں آگ لگنے سے 600 سے زائد فوجی اپنے بستروں سے محروم ہوگئے تھے۔
عملے کی تعداد
رپورٹ کے مطابق USS Gerald R. Ford پر تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد کا عملہ تعینات ہے۔








