ہم نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی:وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایکس پر پیغام
وزیر دفاع کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیاں کیں لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے بڑی غلطی تھی، اللہ ہمیں معاف کرے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کی میاں منظور احمد خان وٹو کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی
پاکستان اور افغانستان کی صورتحال
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کے اسپتال پر حملے کا دعویٰ ان کی طرف سے آرہا ہے جو مسجدوں پہ حملے کرواتے ہیں، سر بسجود نمازیوں کو شہید کرتے ہیں، نہتے شہریوں، بازاروں اور اسکولوں کو نشانہ بناتے ہیں، معصوم بچوں کو خون میں نہلاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی
منشیات کی اسمگلنگ اور حملے
وزیر دفاع نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ جن کا ذریعہ آمدنی ہو، محسن کش لوگ اس ریاست پر حملہ آور ہیں جس نے 50 سال سے انہیں پناہ دی، جو کمٹمنٹ کرتے ہیں اس کے آنر نہیں کرتے، اربوں روپے کمٹمنٹ پوری کرنے کے لیے تاوان مانگتے ہیں۔
خواجہ آصف کا مضمون
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مٹی نے نہ صرف ان کو پناہ دی بلکہ ان کے لیے ایک سپر پاور سے ٹکرا گئے، تین نسلوں کی مہمان نوازی کی، ہم نے اپنی 78 سالہ تاریخ میں بہت غلطیات کیں لیکن ان کی مہمان نوازی سب سے فاش غلطی ہے، اللہ ہمیں معاف کرے۔








