فٹ بال ورلڈکپ، فیفا کا ایران کے میچز امریکہ سے منتقل نہ کرنے اعلان
فیفا کا فیصلہ
زیورخ(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیفا کا فیصلہ سامنے آنے پر ایران کے وزیر کھیل نے فٹبال ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے اور جیل کا کھانا کھاتے تھے، عمران خان کو فائو اسٹار ہوٹل سے بہتر کھانا اور سہولیات دستیاب ہیں، خواجہ محمد آصف
ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول
ترجمان فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026ء کے میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے، ہم میگا ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں سے رابطے میں ہیں۔ یفا ترجمان نے مزید کہا کہ 6 دسمبر 2025ء کو جاری ہونے ورلڈ کپ میچز کے شیڈول کے مطابق ہی فٹبال ٹیموں کے درمیان مقابلے کروانے کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناکام بھارت اور جے شنکر کا سفارت کاری سے فرار
ایران کی درخواست
اس سے قبل ایران فٹ بال فیڈریشن نے ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کا فیفا سے مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی، ایک شخص جاں بحق
مہدی تاج کا بیان
صدر ایران فٹ بال فیڈریشن مہدی تاج نے کہا تھا کہ ہمارے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ رہے ہیں کہ ہمارا امریکا جانا ٹھیک نہیں تو ہم نہیں جائیں گے، اس لیے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کیے جائیں۔
سیکیورٹی کے مسائل
اس سے قبل امریکی صدر نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ ایران فٹبال ٹیم کی سکیورٹی کے لیے بہتر ہے کہ وہ امریکا نہ آئیں.








