اسلام آباد ہائیکورٹ نے چاند کے معاملے پر وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کیلئے شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ابوظہبی ڈائیلاگ 2026 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی لیبر فورس کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیاگیا
چیف جسٹس کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شہری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی۔
چیف جسٹس نے کہا چاند نظر آئے گا تو ہی اعلان کیا جائے گا نا، پہلے چاند کی شہادتیں چاروں صوبوں سے اکٹھی کی جاتی ہیں، پھر میٹنگ ہوتی ہے اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے تبھی وقت تو لگ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھریڈز کو ہر ماہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ساڑھے 27 کروڑ سے زائد ہوگئی
مزید کارروائی
انہوں نے مزید کہا چاند نظر آتے بغیر تو اعلان نہیں کیا جا سکتا، چلیں رپورٹ مانگ لیتے ہیں۔
سماعت کا اختتام
عدالت نے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تاہم آئندہ سماعت کیلئے تاریخ نہ دی۔








