کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے، سپریم کورٹ نے فیڈرل سروس ٹریبونل کا 20 نومبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کنٹونمنٹ بورڈکے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے،سپریم کورٹ نے فیڈرل سروس ٹریبونل کا 20نومبر2023کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،جسٹس محمد علی مظہر نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرا ایک کزن قتل کے جرم میں عمر قید کاٹ رہا ہے
فیڈرل سروس ٹریبونل کا اختیار
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ فیڈرل سروس ٹریبونل کے پاس کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین کی اپیلیں سننے کااختیار نہیں،متاثرہ ملازمین محکمانہ کارروائی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔
نئی انکوائری کی ہدایت
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قیصر محمود کے خلاف نئی انکوائری 3ماہ کے اندر مکمل کی جائے،کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے ملازم قیصر محمود کیخلاف دوبارہ انکوائری کی یقین دہانی کرا دی۔








