شیخ رشید کو عمرہ ادائیگی کی اجازت کیخلاف حکومتی اپیل منظور، سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا گیا
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو عمرہ ادائیگی کی اجازت کے خلاف حکومتی اپیل منظور کرلی اور سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے بند کیا گیا، پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، امیر مقام
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں شیخ رشید کو عمرہ ادائیگی کی اجازت کے خلاف حکومتی اپیل پر سماعت ہوئی۔ شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی کے سنگل بنچ فیصلے کے خلاف وفاق کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرلی گئی۔
فیصلے کی بنیاد
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 28اے کے تحت ملزم کو بیرون ملک سفر کی اجازت کا اختیار اے ٹی سی کے پاس ہے۔ اے ٹی سی فریقین کو دوبارہ سن کر درخواست پر فیصلہ کرے گی۔ ڈویژن بنچ نے شیخ رشید کی عمرہ پر جانے کی درخواست اے ٹی سی کو بھجوادیا۔








