26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور
راولپنڈی میں علیمہ خان کی حاضری معافی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سکون ویلنیس آئل، جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے قدرتی اور مؤثر انتخاب
سماعت کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کی گئی۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا، جبکہ دیگر 11 ملزمان اور آخری گواہ کو بھی طلب کر لیا گیا۔
عدالتی پابندیاں
عدالت نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر وکیل صفائی آخری گواہ پر جرح کریں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔








