خضدار سے گرفتار خودکش بمبار خاتون لائبہ کی پریس کانفرنس، اہم انکشافات
خودکش بمبار خاتون کی گرفتاری
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خضدار سے گرفتار خودکش بمبار خاتون لائبہ نے کہا ہے کہ کمانڈر ابراہیم نے خودکش حملہ بننے کیلئے میری ذہن سازی کی، کمانڈر ابراہیم کی باتوں سے متاثر ہو کر میں خودکش بننے پر راضی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی فیس 10 لاکھ روپے کرنے کے دعووں پر “بھائیو، کبھی پڑھ بھی لیا کرو” کا مشورہ
پریس کانفرنس کی تفصیلات
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ میرضیا لانگو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گرفتار خودکش بمبار خاتون نے انکشاف کیا کہ خودکش بننے کیلئے میری ذہن سازی کی گئی۔ میں خودکش حملے کیلئے تیار ہو گئی، میرا تعلق خضدار سے ہے، تمام خواتین سے کہوں گی کہ کسی غلط سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔
کمانڈر ابراہیم کا اثر
گرفتار خاتون کا کہنا تھا کہ کمانڈر ابراہیم نے خودکش حملہ بننے کیلئے میری ذہن سازی کی۔ کمانڈر ابراہیم کی باتوں سے متاثر ہو کر میں خودکش بننے پر راضی ہوئی۔ مجھے ٹارگٹ دیا گیا کہ مزید لڑکیوں کو اس کام کیلئے تیار کروں۔ خودکش حملے کیلئے جانے والی تھی لیکن مجھے خضدار سے گرفتار کرلیا گیا۔ بی ایل اے کے مقامی کمانڈر نے مجھے بتایا کہ وہ مجھے بی وائی سی (بلوچ یکجہتی کمیٹی) کی ڈاکٹر صبیحہ کے پاس خودکش بمبار کے طور پر تیاری کیلئے لے جائے گا۔








