خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی من پسند نمبر پلیٹس کے لیے کروڑوں روپے کی بلند بولیاں لگانے والے خریدار ادائیگی نہ کر سکے، محکمہ ایکسائز نے سیکیورٹی ضبط کر لی۔
نیلامی میں ناکامی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں گاڑی کی من پسند نمبر پلیٹس کے لیے کروڑوں روپے کی بلند بولیاں لگانے والے خریدار ادائیگی نہ کر سکے جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے ان کی جمع کرائی گئی سیکیورٹی ضبط کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: بارش کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، ایک شخص جاں بحق
سرکاری اعداد و شمار
محکمہ ایکسائز کے مطابق نیلامی کے دوران داوڑ نمبر پلیٹ کے لیے 17 کروڑ 50 لاکھ روپے، وزیرستان کے لیے 4 کروڑ 6 لاکھ روپے، باجوڑ کے لیے 3 کروڑ 35 لاکھ روپے، محسود کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ پشتون کے لیے 1 کروڑ 32 لاکھ روپے کی بولیاں لگائی گئی تھیں۔ تاہم مقررہ وقت میں ادائیگی نہ ہونے پر محکمہ نے قواعد کے مطابق بولی دہندگان کی سیکیورٹی ضبط کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چورنڈ اوورسیز فاؤنڈیشن کی طرف کلین پراجیکٹ کا افتتاح ہوگیا
متبادل بولی دہندگان کا موقع
محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ اب ان نمبر پلیٹس کے لیے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے بولی دہندگان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ مقررہ رقم ادا کر کے یہ نمبر پلیٹس حاصل کریں۔ اگر متبادل بولی دہندگان بھی ادائیگی کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ان نمبر پلیٹس کی دوبارہ نیلامی کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر تبصرے
پختونخوا میں گاڑیوں کی اسپیشل نمبر پلیٹس کی نیلامی کے کامیاب بولی دہندگان بھاگ گئے ????
مقررہ وقت پر عدم ادائیگی نہ کرنے پر داوڑ1، وزیرستان 1 اور باجوڑ ون کے بولی دہندگان کی سکیورٹی ضبط۔۔۔
یاد تو ہوگا کہ داوڑ 1 کی پہلی بولی 17 کروڑ 50 لاکھ روپے ،وزیرستان1 کی 4 کروڑ 6 لاکھ روپے… pic.twitter.com/O3kwEFRNFf
— Farzana Ali (@farzanaalispark) March 18, 2026








