پنجاب حکومت نے عید الفطر کی 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
پنجاب حکومت کی عید الفطر تعطیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے عید الفطر کی 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
تعطیلات کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق 19 مارچ تا 21 مارچ (بروز جمعرات تا ہفتہ) عید الفطر کی 3 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے اور 23 مارچ کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی۔ اس طرح عید پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کو جمعرات سے پیر تک 5 چھٹیاں ملیں گی۔
وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عید کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو چھٹیاں ہوں گی۔
وزیر اعظم کی منظوری
وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی ہوگی۔








