ایرانی بیلسٹک میزائلوں کا خطرہ، نیٹو نے ترکیہ میں پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا
نیٹو کی دفاعی کارروائی
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے خطرے کے پیش نظر نیٹو نے ترکیے میں پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حالات بدلنے پر رشتے بھی بدل گئے، باغ پھل دینے لگا تھا، شاید وہ بیتے دنوں کا قرض اتار رہے تھے، روزانہ شام کو بیٹھک ہوتی تھی۔
نئے پیٹریاٹ سسٹم کی تنصیب
ترک فوج کے مطابق پیٹریاٹ میزائل سسٹم ترکیے کے علاقے آدانا میں نصب کیا گیا، یہ نیا پیٹریاٹ میزائل سسٹم نیٹو کی ریڈار بیس کے قریب کام کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی ایئر چیف کا دورہ پاکستان، پاک فضائیہ کے جنگی تجربے سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار
دفاعی نظام کا مقصد
دفاعی نظام کا مقصد ایران جنگ کے دوران فضائی دفاع کو مضبوط کرنا ہے، انجرلک ایئر بیس پر امریکا اور دیگر ممالک کے فوجی اہلکار تعینات ہیں۔
نیٹو افواج کی موجودگی
واضح رہے کہ ترکیے میں نیٹو افواج کا ایک بڑا حصہ موجود ہے اور یہ ایران کے پڑوس میں واقع ہے۔








