وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر نیا سکھر روہڑی پل بنانے کا اعلان کر دیا
نیا سکھر روہڑی پل کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر نیا سکھر روہڑی پل بنانے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیگوار کی کانسپٹ کار میں بڑے ٹائر اور لمبے بونٹ کے علاوہ اور کیا خاص باتیں ہیں؟
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت 51ویں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیا پل سکھر اور روہڑی سمیت ملحقہ علاقوں کو آپس میں منسلک کرے گا، نئے سکھر روہڑی پل سے موجودہ راستوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوریہ مالٹا کے اعزازی قونصل جنرل حسن محمود زیدی کا دورہ سندس فاؤنڈیشن، زیرعلاج بچوں میں تحائف تقسیم
پل کی تفصیلات
’’جیونیوز‘‘ کے مطابق نیا پل تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل اور ملٹی لین ہوگا، بھاری گاڑیوں اور پیدل افراد کے لیے الگ راستے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی سعودی وزیر مملکت برائے داخلہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ٹریفک کے مسائل اور حل
وزیربلدیات ناصر شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سکھر اور روہڑی ایک مربوط شہری و معاشی راہداری ہیں، فی الحال مرکزی گزرگاہ لینس ڈاؤن پل ہے، جسے سکھر بیراج کی مدد حاصل ہے۔ مرمت کےباعث سکھر بیراج کم از کم 2027 تک عوامی آمدورفت کے لیے بند رہے گا۔ بھاری ٹریفک کو لینس ڈاؤن پل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، لینس ڈاؤن پل پر ٹریفک دباؤ سے ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز متاثر ہوتی ہیں، نئے پل سے ٹریفک جام اور رش میں واضح کمی متوقع ہوگی۔
منصوبے کی منظوری
وزیراعلیٰ سندھ نے نئے سکھر روہڑی پل منصوبے کے لیے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ فسیلٹی کی منظوری دی۔








