امریکہ کو مغربی ایشیاء سے چلے جانا چاہیے، ایران کی ہمسائیوں کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، کوئی جنگ نہیں: ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر
ایرانی قونصل جنرل کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر نے کہا ہے کہ امریکہ کو مغربی ایشیاء سے چلے جانا چاہیے۔ ہمسائیوں کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، کوئی جنگ نہیں۔ امریکہ نے پڑوسی ممالک میں اپنے فوجی اڈے بنائے ہیں، امریکی اڈے ہی ہمارا ہدف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا معاملہ، نیتن یاہو بدھ کو ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
امریکہ اور اسرائیل کی جنگ
لاہور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل مہران موحدفر نے "جیونیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ نے جنگ شروع کی، ایران اسے ختم کرے گا۔ امریکہ کو مغربی ایشیاء سے چلے جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ثابت ہوا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مسلم ممالک میں اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اسرائیل اور امریکہ نے یہ جنگ ایران پر مسلط کی ہے۔ امریکی اڈے ہی ہمارے اہداف ہیں، ایران کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ہمسائیوں کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، کوئی جنگ نہیں ہے۔ ہمسائیوں نے اپنی مٹی کا کچھ حصہ امریکہ کے سپرد کیا ہے، امریکہ نے ہمسائیوں کے اس حصے پر اپنے فوجی اڈے بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
زائرین کی صورتحال
مہران موحدفر نے کہا کہ اکثر زائرین فلائٹس کے ذریعے مشہد اور تہران جاتے تھے، لیکن اب زائرین کے لیے فضائی آپریشن فی الوقت معطل ہے۔ جنگ سے پہلے روزانہ زائرین کی خدمت کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی گھر سے ماں باپ اور دو بچوں کی تین دن پرانی لاشیں برآمد
حکومت کی کوششیں
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت چاہتی ہے کہ جنگ کے اثرات عوام کی زندگی، بچوں کی صحت اور باقی امور پر کم سے کم پڑیں۔ مہنگائی کا خیال رکھتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایران میں لوگوں کے روزمرہ کے کام معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ ایران میں دکانوں پر تمام سامان وافر مقدار میں موجود ہے۔ عید نوروز، عید الفطر اور جنگ کی کامیابی کا جشن ایک ساتھ منائیں گے۔ ایران میں عید نوروز اور عید الفطر معمول کے مطابق منائیں گے۔
چین اور روس کے ساتھ تعلقات
انہوں نے واضح کیا کہ چین اور روس کے ساتھ تعلقات کا جنگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔








