پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گے: وزیر پیٹرولیم

ایران کی صورتحال اور خطے پر اثرات

(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ایران کی صورتحال نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، ہمیں چیلنجنگ صورتحال کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔ ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو فوری طور پر ناگزیر ہوں۔ ہم نے اپنے آپ کو ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کرنا ہے۔ ایک ہفتے میں پیٹرولیم قیمتیں بڑھائی گئیں، دوسری ہفتے بھی قیمتیں بڑھانا بنتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشهور سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا

کفایت شعاری کی ضروریات

علی پرویز ملک نے سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر کفایت شعاری شروع کی ہے۔ مارکیٹ مستحکم نہیں ہو رہی۔ کروڈ آئل جی سی سی سے منگواتے ہیں، فجیرہ اور یانگوں سے کروڈ آئل کی سپلائی آ رہی ہے۔ ہم نے متبادل انتظامات رکھے ہوئے ہیں تاکہ مشکلات نہ آئیں۔ قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف سٹائل تبدیل نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اور میں وزرائے اعلیٰ اور وزرائے خزانہ سے ملکی معاملات پر بات چیت کر چکے ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں پیٹرول اور ڈیزل کم استعمال ہوتا ہے، فرنس آئل کے پلانٹ بہت کم ہو گئے ہیں۔ ڈیزل اور پیٹرول پر کوئی پلانٹ نہیں چلتا۔ پاکستان میں پچھلے چند سالوں میں تھرمل جنریشن میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ بنگلادیش میں فوج پیٹرول پمپس اور ڈپوز پر تعینات ہے۔ ہمیں سعودی عرب نے سپورٹ کیا ہوا ہے، عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کا بڑا بوجھ برداشت کیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر موجود ہیں، لوگوں کو پریشانی نہیں ہو گی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...