بھارت کے کتنے جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں اور ایران نے گزرنے کی اجازت دینے کیلیے کیا شرط رکھ دی۔۔؟ جانیے
بھارت کے جہازوں کی صورتحال
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے کتنے جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں اور ایران نے گزرنے کی اجازت دینے کے لئے کیا شرط رکھ دی ہے؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ محسن نقوی: چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو دینے کا سخت جواب
ایران کا مطالبہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایران نے بھارت کے سامنے مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنا ہے تو ایران کے 3 جہاز واپس بھیجے جائیں۔ تاہم، بھارت نے ایران کی جانب سے یہ مطالبہ کیے جانے کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کے مزید شواہد سامنے آگئے
تاریخی پس منظر
یاد رہے کہ ایران کے تیل سے بھرے 3 جہاز بھارت نے جنگ شروع ہونے سے پہلے اُس وقت قبضے میں لیے تھے جب بھارت کی امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل ہو رہی تھی۔
مزید مطالبات
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق، ایران نے اپنے 3 بحری جہازوں کی واپسی کے ساتھ بھارت سے دواؤں اور طبی آلات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس وقت 22 بھارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔








