ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا
ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کیا
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے جنگ کا نیا مرحلہ شروع کردیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا بیان
تفصیلات کے مطابق، پاسداران انقلاب نے اطلاع دی ہے کہ "ہمیں توانائی کی تنصیبات پر حملے کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔ ہم پڑوسی ممالک کی توانائی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنانا چاہتے تھے۔ ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے کے بعد، امریکی کمپنیوں سے جڑی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر مجبور ہوئے ہیں۔"
ایران کی جانب سے میزائل حملے
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے کیے گئے، جن میں سے 4 بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔ سعودی حکام کے مطابق میزائلوں کا ملبہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرا، جبکہ ان واقعات میں ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔








