ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملے میں انٹیلی جنس چیف وزیر اسماعیل خطیب کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی
تہران میں اسرائیلی حملہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں سود اور مبینہ بھتہ خوروں سے دل برداشتہ خاتون کی پراسرار موت کے بعد انصاف نہ ملنے پر شوہر نے بھی خودکشی کرلی
حملے کی تصدیق
ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی حملوں میں انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسیدی سے ٹیلیفونک رابطہ
اسرائیلی فوج کی کارروائی
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کی گئی کارروائی میں ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر شیخ فرید احمد کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ
امریکا اور اسرائیل کے حملے
دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں اور تازہ حملوں میں ایران کے بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج کیس، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کا علیمہ خان کا ایک بینک اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے کا حکم
پلانٹ کی حفاظت
ایرانی حکام کے مطابق پلانٹ کے احاطے میں گرنے والے پروجیکٹائل سے پلانٹ محفوظ رہا اور عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو آگاہی
رپورٹ کے مطابق ایران نے واقعے سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو آگاہ کردیا ہے۔








