ایرانی میڈیا نے اسرائیلی حملے میں انٹیلی جنس چیف وزیر اسماعیل خطیب کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی
تہران میں اسرائیلی حملہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی حملے میں ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اب ایئرپورٹ پر ہی دستیاب ہوں گے
حملے کی تصدیق
ایرانی میڈیا نے گزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی حملوں میں انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اسرائیلی حملے میں ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے، جج سپریم کورٹ
اسرائیلی فوج کی کارروائی
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کی گئی کارروائی میں ایرانی وزیر برائے انٹیلی جنس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ تصویر علی امین کی نہیں، بلکہ میری ہے: صوبائی وزیر پختون یار خان
امریکا اور اسرائیل کے حملے
دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں اور تازہ حملوں میں ایران کے بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڑوں میں مقبول ہوتا نیا رجحان “Apartners” کیا ہے؟
پلانٹ کی حفاظت
ایرانی حکام کے مطابق پلانٹ کے احاطے میں گرنے والے پروجیکٹائل سے پلانٹ محفوظ رہا اور عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو آگاہی
رپورٹ کے مطابق ایران نے واقعے سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو آگاہ کردیا ہے۔








