قطر کا ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم
قطر اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جہاں دوحہ حکومت نے سخت سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے ایرانی سفارتخانے کے سیکیورٹی اور ملٹری اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں 10سالہ گھریلو ملازم کو بستر پر پیشاب کرنے پر تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج، گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
سفارتی اقدامات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، سرکاری اعلامیے میں دوحہ میں موجود ایرانی سفارتخانے کے دونوں اعلیٰ عہدیداروں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب قطر نے اپنے آئل فیلڈز پر ایرانی حملوں کا الزام عائد کیا۔
علاقائی اثرات
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ خلیجی خطے میں توانائی سیکیورٹی کا بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔








