بہاولپور سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی
حادثہ کی تفصیلات
حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن سہتو سٹاپ پر بہاولپور پنجاب سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک جانے کے متنازع فیصلے سے لاپتہ قیادت کے مانسہرہ پہنچنے تک: حالیہ احتجاج میں تحریک انصاف کا نقصان اور فائدہ کیا رہا؟
جان و مال کا نقصان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ مسترد ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پی سی بی ذرائع
ایمرجنسی خدمات کی کارروائی
ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور موٹروے پولیس کی نفری جائے حادثہ پہنچ گئی جو کہ امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔
جاں بحق افراد کی شناخت
لاشوں اور زخمیوں کو مٹیاری ہسپتال اور حیدر آباد سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت ساجد علی، جہانگیر، محمد رفیق اور محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔








